تازہ اشاعت

6/recent/ticker-posts

Breaking news

شاپنگ کرنے کا پاورفل وظیفہ

 شاپنگ کرنے کا پاورفل وظیفہ

گھر سے نکلنے سے پہلے بس یہ پڑھ لیں

دکاندار آپ کا مطیع و فرمانبردار بن جائے گا

جس ریٹ کا کہیں گے مان جائے گا

چاہے وہ آپ کو وہ چیز نہ بھی دینا چاہتا ہوں پھر بھی آپ کو اسی ریٹ پر دے گا جس پر آپ کہیں گے اور یہ کلمات  کوئی عام کلمات نہیں ہے  یہ کلمات حدیث شریف میں آئے ہیں ہیں اور تمام صحابہ کرام  اور تمام تابعین کا یہ معمول تھا کہ جب بھی بازار کی طرف جاتے چاہے کوئی چیز خرید نی ہو یا کوئی چیز بھیچنی ہو اس دعا کو لازمی پڑھتے اور ضروری نہیں کہ آپ ان کلمات کو پڑھ کر ہی جائیں بھائی یہ کلمات اگر آپ کے پرس کے اندر بھی کہیں پر لکھے ہوئے ہیں یا آپ کی پاکٹ میں  کسی پر چی پر لکھے ہوئے موجود ہیں تب بھی آپ اس کی برکات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ ان کلمات کو عربی میں ہی ادا کریں میں آپ کو ان کلمات کا ترجمہ بھی بتاؤں گا اگر آپ صرف وہی ترجمہ پڑھ کر ہی نکل جائیں تو انشاءاللہ خیروبرکت کے دروازے آپ کے اوپر کھل جائیں گے  اور جس بھی دکاندار کے پاس جائیں گے وہ آپ کا مطیع اور فرماں بردار ہو جائے گا اس وظیفے کو کرنے  سے آپ کا پیسہ نہیں بڑھے گا نا ہی آپ کے اوپر دولت کی برسات شروع ہو جائے گی لیکن آپ کے پیسوں میں برکت آجائے گی اور برکت کی اہمیت ان کو ہی معلوم ہے جن کے پاس کثرت تو ہے لیکن برکت نہیں ہے اس لیے ہمیشہ برکت کی دعا کرنی چاہیے کثرت کی دعا نہیں کرنی چاہیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بہت مشہور واقعہ ہے کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالے سے بہت سارے صحابہ کرام کو پانی پلایا اور پھر بھی اس پیالے میں پانی بچ گیا تو یہ کس وجہ سے ہوا ہے یہ صرف برکت کی وجہ سے ہوا ہے رمضان کے آخری لمحات چل رہے ہیں یہ بابرکت گھڑیاں ہم سے رخصت ہو رہی ہیں اور عید کی آمد آمد ہے ہر انسان بازار میں جاکر شاپنگ کرنے کے لئے نکل رہا ہے اگر ہم اس عمل کو اس بازار جانے کے عمل کو بابرکت بنا لیں جس میں ہمارا صرف ایک منٹ ہی لگے گا کیوں کہ یہ کلمات بہت چھوٹے سے کلمات ہیں یہ کلمات آپ چلتے چلتے بھی پڑھ سکتے ہیں تو ہمارے بازار جانے میں بھی برکت آجائے گی آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا معمول تھاجب آپ بازار تشریف لے جاتے تو یہ دعاپڑ ھتے 

بسم الله اللهم إني أسئلك خير هذه الشوق وخير ما فيها

وأعوذ بك من شرها وشر مافيها

اللهم إني أعوذ بك أن أصيب فيها صفقة خاسرة

میں اللہ کا نام لے کر بازار جاتا ہوں ۔ اے اللہ اس بازار میں اور اس کی چیزوں میں جو خیر اور بھلائی ہو اس کا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں

اور اس میں اور اس کی چیزوں میں جو شر ہو میں اس سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔

اے اللہ اس بات سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں اس بازار میں کوئی گھاٹے کا سودا کروں۔

ان کلمات کو آپ نے صرف ایک بار پڑھنا ہے میں آپ کو پہلے بھی اپنے وظیفہ کے اندر بتا چکا ہوں ہو کہ جب بھی آپ کوئی عمل کریں  تو اس عمل کے اول و آخر میں درود شریف کی پابندی لازمی کریں درود شریف آپ کوئی بھی پڑھ سکتے ہیں افضل درود شریف درود ابراہیمی ہے لیکن آپ کوئی بھی درود شریف پڑھ سکتے ہیں اگر آپ صرف صلی اللہ علیہ وسلم بھی کہہ دیں تب بھی آپ کی طرف سے درود شریف ادا ہو جائے گا درود شریف اول آخر آپ نے ایک بار پڑھنا ہے

اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ عربی کلمات پڑھ لیں اور آپ کی مرضی ہے کہ آپ اردو کی میں بھی پڑھ لیں دونوں ہی طرح سے آپ کی طرف سے یہ کلمات ادا ہوجائیں گے اگر آپ اس  کو عربی زبان میں پڑھیں  گے تو بھی آپ کی طرف سے ادا ہو جائے گا اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اردو میں ہی پڑھ لیں تو  پھر  آپ کی طرف سے ادا ہو جائے گا ان کلمات کو پڑھنے کے بعد آپ اپنے ذہن میں یہ بات بٹھا لیں اپنے ذہن میں یہ بات سوچ لیں کہ آپ آپ اللہ تعالی کے کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے بازار جا رہے ہیں تو جو برکات   جو فیوضات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی سے مانگے وہ مجھے بھی عطا کر دیے جائیں کیونکہ آپ سنت رسول پر عمل کر رہے ہیں تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ اللہ تعالی کی برکات اور نعمتوں سے  محروم رہ جائیں 

اس کے بعد آپ نے اپنے ذہن میں اپنا مقصد لے کر آنا ہے کہ آپ کس مقصد کے لیے یہ کلمات پڑھ رہے ہیں اور ظاہر سی بات ہے آپ اس مقصد کے لیے یہ کلمات پڑھ رہے ہیں کہ آپ کی شاپنگ کے اندر برکت آجائے انشاءاللہ آپ دیکھے گا کہ جب آپ شاپنگ کرکے واپس گھر آئیں گے اور گھر آکے اپنی شاپنگ کے اوپر ایک نظر ڈالیں گے تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ کتنی برکات سمیٹ کر لے کر آئے ہیں اور اللہ تعالی نے آپ کے ساتھ کتنا کرم کا معاملہ فرمایا ہے

 اور آپ کا عمل مکمل ہو گیا دیکھیں آپ کا صرف اس عمل میں ایک منٹ سے بھی کم لگا لیکن اس کے فائدے اور برکات اتنی ہے کہ آپ کی اور میری سوچ میں اور سمجھ میں نہیں آ سکتی اللہ تعالی کہاں کہاں سے اور کیسے کیسے آپ کی شاپنگ میں برکت ڈالے گا یہ آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ عمل اچھی طرح سے سمجھ میں آگیا ہوگا اور آپ اس کی برکات سے اچھی طرح سے واقف ہو گئے ہوں گے پھر بھی اگر آپ کچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو کمنٹس میں آپ مجھ سے پوچھ سکتے ہیں جب بھی کوئی عربی کلمات آپ تک پہنچیں تو آپ یہ اپنی عادت بنالیں کہ آپ نے ان کلمات کو لازمی دوسروں تک پہنچانا ہے  تاکہ دوسروں کے پڑھنے کا ثواب بھی آپ کو ملتا رہے آپ اس وظیفے کو عمومی طور پر بھی شیئر کرسکتے ہیں تاکہ کوئی بھی اگر یہ  پڑھتا ہے تو اس کے پڑھنے کا ثواب بھی آپ کو ملے اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو اللہ حافظ

Post a Comment

0 Comments

List Of Para

01----02----03----04----05----06----07----08----09----10
-------------------------------------------------------------
-------------------------------------------------------------
11----12----13----14----15----16----17----18----19----20
-------------------------------------------------------------
-------------------------------------------------------------
21----22----23----24----25----26----27----28----29----30